عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کیس حقیقت کی جانب بڑھ رہا ہے، پوری امید ہے اس ہفتے میں سلمان اکرم راجا اپنے دلائل مکمل کر لیں گے۔
شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ جسٹس شیخ عظمت سعید صحت یاب ہوکر بینچ کا حصہ بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کرپشن کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے۔ بھارت میں کرپشن میں پر 4 سال سزا ہوئی ہے۔اس مہینے یا اگلے مہینے کے پہلے ہفتہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا۔