• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے گلے میں جو لال مفلر پہنا ہوا ہے وہی انکی سیاسی موت کا سبب ہو گا،عابد شیر علی

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے گلے میں جو لال مفلر پہنا ہوا ہے وہی انکی سیاسی موت کا سبب ہو گا ۔شاہ محمودقریشی زمینوں کا ٹیکس نہیں دیتے اور درباروں اور قبروں کی کمائی کھاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاناما ٹیکس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا اور اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کیا اور پچھلی تین نسلوں کا بھی حساب دے رہے ہیں جب بھی نواز شریف کے دور میں منصوبے شروع ہوتے ہیں تو انہیں تکلیف شروع ہو جاتی ہے اور یہ الزام لگانا شروع کر دیتے ہیں لیکن ثبوت ان کے پاس کچھ بھی نہیں ہوتے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی قبروں کو بیچتے ہیں وہ ان کی کمائی کھاتے ہیں قبروں کی کمائی کھانے پر شاہ محمود قریشی کو شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شیخ رشید آپ نے جو لال مفلر گلے میں پہنا ہوا ہے یہی تمہاری سیاسی موت کا سبب بنے گا اور تمہاری لال حویلی سے بھی تابوت نکلے گا۔
تازہ ترین