کوئٹہ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام مردم شماری آگاہی مہم صوبہ بھر میں جاری ہے عوام میں صاف وشفاف مردم شماری کی اہمیت وافادیت اجاگر کر نے کے سلسلے میں ضلعی ہیڈ کوارٹر میں واک، سیمینارز، گھر گھر آگاہی مہم جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ضلع ژوب وشیرانی کے زیر اہتمام دکانداروں، ٹرانسپورٹروں، خوانچہ فروشوں ، ریڑھی بانوں اور سول سوسائٹی میں مردم شماری آگاہی کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع ژوب کے صدر انور خان مندوخیل، صابر مندوخیل ایڈووکیٹ، جمعہ بابر، رشید سیال، کمال خان، نقیب مندوخیل اور دیگر نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ صاف وشفاف مردم شماری صوبے کے عوام کا آئینی حق ہے لہٰذا خانہ ومردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے تاکہ جبکہ آج ژوب ، ضلع لورالائی، اور ہرنائی کے زیر اہتمام پمفلٹ تقسیم کئے جائینگے۔ درایںا ثناء عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی نے کہا کہ جب تک صاف شفاف مردم شماری کے انعقادکو بروقت اور طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں کروایا جاتا صوبے کے غریب عوام کے حقوق کا دفاع نہیں کیا جا سکتا ، حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف وشفاف مردم شماری کو یقینی بنائے۔ ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام18 فروری کی سہ پہر2 بجے کوئٹہ پریس کلب میں مردم شماری آگاہی سیمینار منعقد ہو گا ۔