• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ،بیوی کےقتل میں پھانسی عمرقیدمیں تبدیل،ہمسائی کےقتل کاملزم بری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کےمسٹر جسٹس شہبازعلی  رضوی  اور مسٹر جسٹس محمد رضا گیلانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے خواتین کے قتل میں سزائےموت پانے والے ایک ملزم کی سزا عمر قید میں تبدیل   اورووسرے کو بری کرنے کا حکم دیاہے ۔فاضل عدالت میں ملزم علی اکبر شیخ نے اپیل دائر کی تھی کہ اسکے خلاف تھانہ صدرچیچہ وطنی میں 6 مئی 2009 ءکو مقدمہ درج کرایاگیا کہ اس نے اپنی بیوی شمیم اختر کو گھر سے کاروبارکے لئے رقم نہ لانے پر چھریوں کے وار کرکے قتل کیاجس پر سیشن کورٹ نے 31 اکتوبر2011 ءکو  سزائے موت سنائی جبکہ وہ بالکل بے گناہ ہےاوراسکی بیوی سے 10 سال قبل شادی ہوئی تھی جس سےاسکے 3 بیٹے اور2 بیٹیاں بھی ہیں،الزامات درست نہ ہونے کےساتھ کوئی گواہ بھی موجود نہیں ہے جس پر عدالت نے ملزم کی سزاعمرقید میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ۔ اسی طرح محمدیارموچی نے اپیل دائرکی کہ اسکےخلاف 22 اگست 2010 ءکو تھانہ مظفرآبادملتان میں مقدمہ درج کرایاگیا کہ ہمسائے نذربلوچ کی جانب سےبلااجازت گھر آنےسےمنع کرنے پراس پرسوئےسےحملہ کردیااوربچانےآنے والی نذرحسین کی بیوی کلثوم بی بی زدمیں آ کر جاں بحق ہوگئی جس پر سیشن کورٹ ملتان نےسزائے موت کا حکم دیا۔ملزم کے مطابق وہ بے گناہ ہے اورمقدمہ کاکوئی عینی شاہد نہیں نہ اسکےخلاف کوئی ثبوت ہےاس لئے بری کرنیکاحکم دیاجائے،عدالت میں موجود سرکاری پراسیکیوٹر چوہدری محمد اکبر نےتکنیکی خامیوں  اور تفتیش کے نقائص کو تسلیم کیا  جس پر عدالت نے ملزم کو شک کافائدہ دیتے ہوئے بری کرنیکا حکم دیا۔          
تازہ ترین