ملتان(سٹا ف رپو ر ٹر ) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین افتخار رندھاوا اور زونل انچارج برائے جنوبی پنجاب شیخ کرامت علی نے کہا ہے کہ ملتان میں پاک سرزمین پارٹی کا ورکر کنونشن خطے میں مثبت، تعمیری سیاست کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،عوام موروثی سیاست دانوں سے بیزار ہوچکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں وفود سے ورکرز کنونشن کے انتظامی امور کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں تخریب کاری کے خلاف موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے،ہم تخریب کاری کے تمام واقعات کی مذمت کرتے ہیں،جنوبی پنجاب سیاسی اعتبار سے زرخیز خطہ ہے،پاک سرزمین پارٹی ملک بھر سمیت جنوبی پنجاب میں بھی بھرپور عوامی مقبولیت حاصل کرے گی اور ورکرز کنونشن میں قائدین کی آمد پر بھرپور استقبال کیا جائےگا اور کنونشن ہر لحاظ سے کامیاب ہوگا۔