گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)سابق پولیس کانسٹیبل بشیر احمد مین جی ٹی روڈ پر ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب سے گزر رہا تھا کہ سرراہ ناکہ لگا کر بیٹھے تین ملزمان نے اسے روک کر پہلے نقدی لوٹی اور پھر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر اسے گولیاں مار کر فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔