سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نےکہاہے کہ شریف فیملی کے وکلا میں سے ایک کہتا ہے جوکرنا ہے کرلو دوسرا کہتا ہے معاف کردو اور تیسرا کہتا ہے آپ سن نہیں سکتے ۔آج بھی سرکار کی پٹاری سے کچھ نہ نکلا تو سمجھ لیں یہ لوگ ناکام ہیں ۔
شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیس جہاں سے شروع ہوا تھاوہیں پر ہے، وکیل کہہ رہےہیں ہمارےپاس کوئی دستاویزاورمنی ٹریل نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اورسیاسی طورپرکیس جیت چکے ہیںبس قانونی فیصلہ آناباقی ہے، فیصلہ اس ہفتے آئے یااگلے ہفتے،تابوت انشاءاللہ سیاسی نکلے گا۔