کراچی(اسٹاف رپورٹر) 25ویں قومی جوڈو چیمپئن شپ جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہوگئی، پہلے روز 48 کلو گرام کے مقابلے میں لڑکیاں بازی لے گئیں واپڈا سے حمیرا جبکہ فاٹا سے عائشہ نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ 52 کلو گرام خواتین کے مقابلوں میں ایچ ای سی کی نائلہ جبکہ واپڈا کی مریم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا 73 کلو گرام میل مقابلوں میں آرمی سے امتیاز حسین جبکہ واپڈا کے محمد عمر فائنل میں پہنچ گئے 100کلو گرام کے مقابلے میں ریلوے کے حمید جبکہ آرمی کے افضل نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔