• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو شہرہ اراضی تنازع، سپریم کورٹ کی معاملہ عدالت سے باہر حل کرنیکی اجازت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ʼʼنوشہرہ چھاؤنی میں وزارت ریلوے، وزارت دفاع اور نجی فریق کے مابین اراضی کے تنازعہ کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کو عدالت سے باہر ثالثی کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ہے،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریاستی اثاثوں کے حوالہ سے سخت تشویش ہے، کیا یہ ریلوے کی اراضی تھی؟ کیا ریلوے اراضی منتقل کر سکتی ہے؟ کیا لیز دینے کی اتھارٹی ریلوے کی تھی؟ کنٹونمنٹ بورڈ نے لیز کیسے دے دی؟ رائل پام جیسے کئی کیسز کے فیصلے موجود ہیں،نجی فریق عامر قریشی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل وہاں پلازہ بنانا چاہتا ہے لیکن ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ نے اجازت نامہ نہیں دیاہے ۔
تازہ ترین