• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم سپریم کورٹ سے پاناما پر واضح فیصلہ چاہتی ہے ،سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصو صی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلح دہشت گرد پہاڑوں پر اور مالی دہشت گرد ایوانوں میں ہوتے ہیں، مالی دہشت گردوں کے خلاف بھی قومی ایکشن پلان کی ضرورت ہے اور یہ کام صرف عدالتیں کر سکتی ہیں،قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں ، قوم واضح فیصلہ چاہتی ہے تاکہ ملک میں کرپشن کے راستے ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں، سرکاری وکیل صرف واقعات کا سہارا لے رہے ہیں،جھوٹ کے پا  ئوں نہیں ہوتے تو وہ پا  ئوں کہاں سے لائیں؟ حق اور باطل سامنے آ چکا ہے،پاناماسکینڈل میں جن کی دولت سامنے آ چکی ہے ان سب کا احتساب چاہتے ہیں۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دہشت گردی اور کرپشن دونوں اہم قومی ایشو ہیں۔ مسلح دہشت گردی کی طرح مالی دہشت گردی بھی قوم کے لئے خطرناک ہے۔ مسلح دہشت گرد پہاڑوں پر اور مالی دہشت گرد ایوانوں میں ہوتے ہیں۔ مالی دہشت گردوں کے خلاف بھی قومی ایکشن پلان کی ضرورت ہے اور یہ کام صرف عدالتیں کر سکتی ہیں۔ ہم نے کرپشن کے خلاف اسمبلی میں قرارداد لانے کی کوشش کی مگر حکومت نے ہمارے ٹی او آرز قبول نہیں کئے۔ اگر ملک سے کرپشن ختم ہو جائے تو غریب کو مفت علاج اور تعلیم میسر ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین