• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور حملے میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کا انجن نمبر مل گیا

 پشا ور ( جنگ نیو ز )پشاور خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا انجن نمبر مل گیا، پولیس نے موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش شروع کردی،پولیس کے مطابق حملہ آور کا چہرہ سلامت ہونے کی وجہ سے اس کی شناخت ہونے کی توقع ہے، گزشتہ روز پشاور میں ججوں کو لے جانے والی سرکاری وین پر خودکش حملے میں وین ڈرائیور شہید اور ججوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے،پولیس کے مطابق حیات آباد میں دہشت گردی کی جگہ سے اس موٹرسائیکل کا انجن نمبر مل گیا ہے جو دہشت گرد نے کارروائی میں استعمال کیا تھا۔
تازہ ترین