راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنرطلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ ضلع کچہری راولپنڈی کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔یہ ہدایت انہوں نے سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلع کچہری کے انٹری پوانٹس پر واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر کام جلد مکمل کیا جائے۔ سی پی او اسرار احمد عباسی نے کہا کہ ضلع کچہری کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ انہو ں نے شہریوں اور وکلاء براداری سے اپیل کی کہ پولیس اہلکارو ں کے ساتھ تعاون کریں ۔