کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے سینئر نائب امیر مولانا محمود الحسن قاسمی‘ زیارت کے امیر مولانا عبدالحلیم اور حلقہ پی بی 7 زیارت سے جمعیت نظریاتی کے امیدوار سردار سید عبدالرحمٰن نے کہا ہے کہ زیارت کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے ان کیساتھ 29 سال سے زیادتی کررہے ہیں زیارت جو عالمی شہرت کا حامل ہے اس کے کامیاب ہونے والے نمائندوں نے صرف مال بنانے پر توجہ دی جمعیت ف پر سی پیک کے حوالے سے بلوچستان کے حقوق کا سودا کرنے کا دعویٰ کرنے والی جماعتیں الیکشن میں اس کی حامی اور مقابلے سے دستبردار ہیں جمعیت نظریاتی عوام کے ووٹ کو عظیم امانت سمجھتی ہے عوام کی خدمت اور اسلام کی ترجمانی پر یقین رکھتی ہے زیارت پر 29 سال سے مسلط جماعت کا کردار عوام کے سامنے ہے عوام 22 مارچ کو جمعیت نظریاتی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔