• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور ڈویژنل ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل مکمل

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کے تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران نے پہلے اجلاس میں سابق چیف سیکرٹری کامران رسول کو بورڈ آف مینجمنٹ کا چیئرمین اور ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر انور امان کو سیکرٹری منتخب کرلیا بورڈ کے دیگر ممبران میں سابق پرنسپل گوجرانوالہ میڈیکل کالج میڈم پروفیسر عطیہ مبارک، سابق جج خصوصی عدالت گوجرانوالہ سید افتخار حسین شاہ، پروفیسر (ر) ثمینہ جہانگیر، محمد اقبال چار ٹرڈ اکائونٹنٹ شامل ہیں۔ پہلے اجلاس میں ممبران نے متفقہ طور پر کامران رسول کو چیئرمین اور ڈاکٹر انور امان کو سیکرٹری منتخب کیا بورڈ آف مینجمنٹ کے چھ آفیشل ممبران بھی ہیں جن میں پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر آفتاب محسن، پروفیسر ڈاکٹر ایاز خلیل ہیڈ آف پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر فنانس میڈیکل کالج فرخ ارشاد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ پنجاب کے نمائندے ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ عبدالرئوف اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس پنجاب کے نمائندے ڈپٹی سیکرٹری بجٹ محمد سرفراز شامل ہیں ۔
تازہ ترین