گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے تھانہ کوتوالی اور دھلے کے دورہ کے دوران معززین،پولیس ا فسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکو مت پنجاب کی طرف سے کائیٹ فلائنگ آرڈنینس 2001ء کے تحت پتنگ اڑانے ،پتنگ اور ڈور کا سامان خر ید نے اور فر وخت کر نے پر پا بندی ہے۔