• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sehwan Forsenic Van Reached At Blast Place
سیہون شریف میں فرانزک وین دھماکےکی جگہ پہنچ گئی۔ دھماکےکی جگہ سےشواہداکٹھے کرکےجائزہ لیاجائےگا۔

تحقیقاتی ٹیموں کا کہنا ہےکہ خودکش حملہ آور عورت کے روپ میں مزار کے احاطے میں داخل ہوا اور مغرب کی نماز کے بعد عین دھمال کے وقت دھماکا کردیا۔

ڈی آئی جی خادم حسین رند نے بتایا کہ دہشت گرد نے مزار کے مرکزی دروازے کے سامنے خودکش حملہ کیا۔ دھماکےمیں 8سے 10کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، نٹ بولٹ کی وجہ سے جانی نقصان زیادہ ہوا۔

دھماکے کے وقت لعل شہبازقلندرکےمزارپر ایک ہزارسےزائدعقیدت مند موجودتھے۔ مزارپرسیکورٹی اورابتدائی طبی امدادکانظام بہترنہ ہونے کے سبب امدادی کاموں میں شدیددشواری کاسامنا رہا۔

سیہون دھماکےکے7زخمی سی 130طیارےسےکراچی منتقل کیے گئے،جبکہ ایمبولینس نہ ہونے کے سبب لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت زخمیوں کو نوابشاہ، جامشورو، کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں بیس بچے اور نو خواتین شامل ہیں۔ تیس سے زیادہ لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

سیہون شریف میں جمعرات کو مختلف شہروں اورصوبوں سےبھی زائرین آتےہیں، صوفی بزرگ کے مزار پر خودکش حملے سے ملک بھر میں عوام صدمے میں ہیں۔
تازہ ترین