راولپنڈی (نمائندہ جنگ)بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ایئرپورٹ پردہشت گردی کے ممکنہ خطرے کی وجہ سے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کو حساس اداروں کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ایئرپورٹ اورملحقہ نورخان ایئربیس پردہشت گردی کی کارروائی ہوسکتی ہے جس پرسکیورٹی مزید سخت کردی گئی ۔ایئرپورٹ پرریڈالرٹ کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کردی گئی اور ایئرپورٹ کے داخلہ و خارجی راستوں پرچیکنگ سخت کردی گئی ۔