کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں کھیلی جانے والی مردوں کی قومی جوڈوچیمپئن شپ میں جمعے کو73 کے جی میں آرمی کے امتیاز حسین نے گولڈ، واپڈا کے محمدعمیر نے سلور ریلوے کے نذیر نے برانزمیڈل جیت لیا۔ 100 کے جی میں آرمی کے افضل بشیر ، ریلوے کے عبدالحمید، ہائیر ایجوکیشن کے عبدالرحمان نے گولڈسلور اور برانز میڈلز جیتے جبکہ قومی خواتین چیمپئن شپ میں 48 کے جی میں واپڈ ا کی حمیرا ، فاٹا کی عائشہ سندھ کی نورین اور آرمی کی کنول نے مشترکہ طور پر برانز میڈل جیتے۔52کے جی میں واپڈا کی مریم، ہائرایجوکیشن کی نائیلہ نے گولڈ اور سلورمیڈل جیتے۔ آرمی اور ڈی ایچ اے کی شیرازی ور صاعقہ اقبال نے مشترکہ طور پر برانزمیڈل حاصل کیا۔