• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’میں ایونٹ مینجمنٹ کا کام کرتا ہوں۔‘‘
اگڑم خان نے بتایا۔
ہم تین دوست بہت سال بعد ملے تھے۔
اپنا اپنا حال بتا رہے تھے۔
’’کس طرح کے ایونٹ؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’حادثے یا دھماکے کے مقام پر
وی وی آئی پیز کے آنے جانے کا انتظام،
صفائی، سیکورٹی وغیرہ۔‘‘
اگڑم خان نے بتایا۔
’’میں مذمت نویس ہوں۔‘‘
میں نے آگاہ کیا۔
’’وی وی آئی پیز کے مذمتی بیان لکھتا ہوں۔‘‘
آخر میں بگڑم خان کی باری تھی۔
’’میں ایک اسٹیل مل کا مالک ہوں۔‘‘
میں نے پوچھا،
’’اسٹیل مل میں کیا بناتے ہو؟‘‘
بگڑم خان نے کہا،
’’آہنی ہاتھ۔‘‘
تازہ ترین