گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)چیئرمین بزنس سنٹر گوجرانوالہ خواجہ ضرار کلیم نے کہا ہے کہ بزنس سنٹر میں مارچ کے آخری ہفتہ میں میڈاِن گوجرانوالہ نمائش لگائی جائے گی جس میں مقامی مصنوعات کے 40 سے زائد سٹالز لگائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم بزنس سنٹر کو فعال کرکے معروف بزنس سنٹر بنائیں گے ،انہوں نے کہا کہ نمائش میں چیمبر کے تعاون سے غیر ملکی سفیروں کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ مقامی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرواکر ایکسپورٹ میں اضافہ کیا جائے ۔