گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سکیورٹی خدشات، غیر قانونی جمعہ بازار لگنے پر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ نے بازار خراداں اور دال بازار کو بند کرواتے ہوئے سامان قبضے میں لے لیا ،لینڈ آفیسر کارپوریشن گوجرانوالہ عارف بٹ نے بتایا کہ جمعہ بازار غیر قانونی لگوائے جاتے تھے نہ ہی ان کی کوئی اجازت تھی ، سکیورٹی کے بھی ناقص انتظامات تھے ،سڑکوں کو کشادہ کیا گیا ہے ،بازاروں میں شہریوں کو گزرنا بھی مشکل ہوتا تھا تجاوزات کی بھرمار ہوتی تھی ،،مزید کارروائی کیلئے میئر گوجرانوالہ کو رپورٹ کردی گئی ہے۔