لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسافروں کو بحفاظت منزل تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری قوم ، نمائندہ حکومت اور پاک فوج ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔