• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ کی خوف و سنسنی سے بھرپور فلم ’بیتھنی‘

Full Of Fear And Thrill Of Hollywood Film Bethany
خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم بیتھنی (Bethany) کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

جیمز کلن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے، جسے اس کی ماں کی تلخ یادیں خوفزدہ کرتی رہتی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں اسٹیفنی اسٹیٹس،زیک وارڈ،ٹام گرین،شینن ڈوہرتے،لیون رسم اور کیلون پورٹر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کینتھ گسٹ کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 7اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین