• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں کی توسیع پر اسحاق ڈار کے رابطے

Ishaq Dar Contacts Parlimentary Leaders On Military Courts Extension
فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمانی رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں۔

وزارت خزانہ کے اعلامیئے کے مطابق اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان، شاہ محمود قریشی، نوید قمر، آفتاب شیر پاؤ اور مولانا عطاءالرحمان کو ٹیلی فون کیے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مکمل اتفاق کے ساتھ فوجی عدالتوں کی توسیع ضروری ہے، ملکی سیکیورٹی پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں سے بات چیت میں کہا کہ دہشت گردوں کے تیز ٹرائل کے لیے فوجی عدالتوں کی توسیع ضروری ہے تاکہ انسداد دہشت گردی مہم کی رفتار برقرار رکھا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس معاملے پر سیاسی قیادت کی جانب سے اتحاد دکھانا ضروری ہے کیونکہ ملک و قوم کی سیکیورٹی کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

اعلامیئے کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے دہشت گرد خطرے کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق کا اظہار کیا۔

اعلامیئے کے مطابق وزیرخزانہ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھی ٹیلی فون کیا اور کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس جلد بلا کر ٹھوس فیصلہ کیا جا سکے ۔
تازہ ترین