اسلام آباد (مانیٹر نگ سیل)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز پارلیمانی رہنمائوں کو فون کرکے دہشتگردوں کے تیز ٹرائل کیلئے فوجی عدالتوں کی توسیع پر بات چیت کی ۔وزیر خزانہ نے شاہ محمود قریشی، آفتاب شیرپائو، مولانا عطاالرحمٰن،مولانا فضل الرحمٰن اور نوید قمرسے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ انسداد دہشتگردی مہم کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے فوجی عدالتوں کا تسلسل اور اس معاملے پر سیاسی قیاد ت کی جانب سے اتحاد رکھنا بھی ضروری ہے ۔ملک و قوم کی سیکیورٹی کے لیے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔سیاسی قائدین نے بھی اس عزم کا اظہا ر کیاکہ امن و امان پرکوئی سمجھوتانہیں ہوسکتا ،ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آپ کے ساتھ ہیں۔