دبئی(مانیٹر نگ سیل)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حالیہ دہشتگردی تحریک طالبان پاکستان اور لشکرجھنگوی کا اتحاد ” غازی آپریشن“ کے نام سے کررہا ہے،لشکر جھنگوی کے ٹھکانے پنجاب میں ہیں تو کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ملک بھر میں یکساں آپریشن کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ناممکن ہے۔سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں یکساں آپریشن نہیں کیا جاتاتو دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے،تحریک طالبان اور لشکرجھنگوی اتحادکے خلاف پنجاب میں کارروائی کیوں نہیں کی گئی ہے،اس کے پیچھے بھارت ہے اور مجھےدو سو فیصد یقین ہے کہ ان کو افغانستان اور بھارت کی ایجنسیاں مالی اور تربیتی مدد دےرہی ہیں۔