• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصلاحی ادب تشدد و دہشتگردی کا راستہ روکتا ہے،اطہر عباسی

Corrective Literature Prevents Violence And Terrorism Abbas
عالمی اردو مرکز کے صدر اطہرعباسی کا کہنا ہے کہ تعمیری و اصلاحی ادب تشدد و دہشت گردی کا راستہ روکتا ہے ،عالمی و علاقائی امن قائم کرنے میں ادیب و شاعر اپنا ٹھوس کردار ادا کریں۔

جدہ میں جشن نعیم بازید پوری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز محقق ڈاکٹر لئیق اللہ نے کہا کہ شعرا اپنی شاعری میں اسلامی تعلیمات کو محور بنائیں تاکہ تشدد کاراستہ رکے۔

تقریب میں نعیم بازیدپوری نے اپنا کلام سنایا جبکہ مختلف دانشوروں اور ادبی شخصیات نے نعیم بازیدپوری کی ادبی کاوشوں کی تعریف کی، اس موقع پر پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور شہیدوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے اجتماعی دعائیں بھی کی گئیں۔
تازہ ترین