شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 25ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کو ترقیاتی کاموں کے لئے طے شدہ بجٹ کی رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی رقم کی ادائیگی روک دی ہے اس ضمن میں محکمہ فنانس پنجاب کی طرف سے بجٹ آفیسر تھری محکمہ فنانس پنجاب کو تحریری طو رپر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ 25ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو نان سیلری بجٹ کی ماہ اکتوبر نومبر اور دسمبر کی رقم کی ادائیگی کی منظوری منسوخ کردی گئی ہے اور اس ضمن میں چار جنوری 2017کو جاری ہونے والے احکامات واپس لے لئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں 25اضلاع اٹک بہاولنگر بھکر چکوال چنیوٹ حافظ آباد جھنگ جہلم قصور خانیوال خوشاب لیہ لودھراں منڈی بہائوالدین میانوالی مظفر گڑھ ننکانہ صاحب نارووال اوکاڑہ پاکپتن راجن پور شیخوپورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی کے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ۔