شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں عبدالسعید کی قیادت میں وکلاء نے اپنے مطالبات کے حق میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ گاؤں ایا ورکاں میں چوہدری احسان ورک ایڈووکیٹ کے گھر میں داخل ہو کر انہیں بے جا گرفتار کرکے پولیس چوکی میں بند کرنیوالے پولیس ملازمین کوگرفتار کیا جائے۔