گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کاغذات چیک نہ کروانے پر ٹریفک وارڈن کے اہلکار نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، بھٹی بھنگو کا رہائشی ذیشان موٹر سائیکل پر سوارہوکر گھر واپس جارہا تھا کہ چھچروالی پل پر ڈیوٹی پر کھڑے ٹریفک وارڈن دلاور حسین نے اسے روک کر کاغذات پوچھے تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر ٹریفک وارڈن کے اہلکار دلاور حسین نے ذیشان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، سی ٹی او محمد آصف ظفر چیمہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک وارڈن کے اہلکار کو معطل کر کے اسے کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔