کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سو روزہ صفائی مہم کے تحت یو سی 28 کے حق پرست چیئرمین محمد حسن، وائس چیئرمین جمشید علی اور دیگر بلدیاتی نمائندوں نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے فیڈرل بی ایریا، بلاک نمبر 12 ، گلبرگ میں واقع ’’ 5 فٹ بال گراؤنڈ‘‘ میں گذشتہ 10 سال سے قائم غیر قانونی کچرا کنڈی کے خاتمے لئے بھرپور اقدامات کئے اور کئی برس سے یہاں جمع قریباً 750 ٹن سے زیادہ کچرہ اٹھوایا، جس کے لیے اہل محلہ کی طرف سے مسلسل شکایات موصول ہورہی تھیں۔علاقہ مکینوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔