• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘کا نیا پوسٹر جاری

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘کے سیکوئل ’بدریناتھ کی دلہنیا‘کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ ششانک کھیتن کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان،موہت مروہ اور شویتاباسو پراساد شامل ہیں۔واضح رہے فلم ʼبدریناتھ کی دلہنیاʼرواں سال 10مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین