نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جہاں عوام کی ایک بڑی تعداد غربت سے پریشان ہے وہیں امیروں کی شاہ خرچیاں بھی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ ایسی ہی ایک مثال بھارتی ریاست گجرات میں دیکھنے کو ملی جہاں ایک میوزیکل پروگرام کے دوران مقامی گلوکاروں پرلاکھوں روپے کے نوٹوں کی بارش کردی گئی۔اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعدعوام کی جانب سے مودی سرکار پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔جی ہاں، یہ ویڈیو کسی ایسے ملک کی نہیں جہاں پر لوگ خوشخال زندگی کے مزے لے رہے ہیں بلکہ اس بھارت کی ہے جہاں نوٹوں کے بحران نے کئی غریب بھارتیوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیاہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی گجرات میں میوزیکل پروگرام کے دوران ایسی ہی رقم لٹائی گئی تھی۔