• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوز لیکس تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے،نعیم الحق کا چوہدری نثار کے نام خط

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے نیوز لیکس تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے نام کھلے خط میں کہا ہے کہ رپورٹ دبائی گئی تو شبہات مزید پختہ ہونے کا امکان ہے ، حکومت آئین کی روح کو پامال کرتے ہوئے عوام کو لاعلم رکھنے پر بضد ہے۔ قومی مجرموں کو بچانے کی غیر اخلاقی کوششوں سے قومی یکجہتی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، قوم حکومت کے آمرانہ طرز فیصلہ سازی کو کسی طور قبول نہیں کریں گے۔
تازہ ترین