• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سیہون شریف میں ملوث حفیظ بروہی گروپ سے تعلق کےشبہ میں37پولیس اہلکار شہربدر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) آئی جی سندھ نے سیہون شریف کے واقعے میں ملوث حفیظ بروہی گروپ سے تعلق کےشبہ میں37 پولیس اہلکاروںکو شہر بدرکردیا گیا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیہون شریف ، شکار پور، داودمیں تعینات پولیس والے حفیظ بروہی گروپ کے اعلیٰ کار بنتے ہیں جن میں ان 37افراد کے نام سامنے آئے ہیں ان کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ ابتدائی طورپر ان کو دوسرے شہروں میں ٹرانسفر کیاگیا ہے۔ انکوائری مکمل ہونے پر ان کےخلاف باقاعدہ محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔
تازہ ترین