عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاناما کیس میں ہار یا جیت دونوں صورتوں میں اپنی کامیابی کا اعلان کردیا اور چندروز میں فیصلہ آنے کی پیش گوئی بھی کردی۔
پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انصاف ہونے میں 3دن رہ گئے ہیں،فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو بھی جیت ہماری ہوگی،کرپشن کا تابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دنیا بھر میں لابنگ کررہی ہے ، وزیراعظم بھی لابنگ کے لیے ترکی جارہے ہیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں داخل ہونے سے پہلے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور صحافی کے درمیان مکالمہ ہوا تو عمران خان نے کہا کہ دیکھتےہیں ایف بی آر کے چیئرمین کیا بولتےہیں۔