ڈی آئی جی مردان اعجاز خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کی اورہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ،15منٹ تک پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
ڈی آئی جی مردان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گیارہ بجکر 35 منٹ پر دہشت گرد آئے۔ دہشت گردوں نے پہلے فائرنگ کی اور پھر دستی بم پھینکے لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو مار گرایا، 15منٹ تک پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس پہلے سے الرٹ تھی، سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے ہوئے تھے لیکن حملہ آور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچہری تک پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو ڈھونڈ نکالیں گے۔
چارسدہ کی تحصیل تنگی کی کچہری میں ایک خودکش حملہ آور نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا،دو حملہ آور مارے گئے ۔دھماکوں میں7افراد شہید اور چار پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوئے ۔