وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردعناصرکےخلاف جنگ جاری رہے گی،انہوں نے حملہ ناکام بنانےپرقانون نافذ کرنیوالےاداروں کےکردارکوسراہا۔
وزيراعظم نوازشریف نے ایک بیان میں چارسدہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے بزدلانہ حملوں سے گھبرانے والے نہیں ، حکومت دہشت گرد عناصر کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔
صدر مملکت ممنون حسین نےقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے ۔