• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درگاہ قلندر لعل شہباز پر خودکش حملہ قابل مذمت ہے، عبدالرزاق ساجد

لندن (پ ر) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے سہون شریف سندھ میں برصغیر کے معروف روحانی مرکز درگاہ حضرت عثمان مروندی قلندر لعل شہباز پر خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درگاہ حضرت لعل شہباز مسلمانوں کے لیے روحانی مرکز کی حیثیت رکھتی ہے، جس سے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان روحانی اور قلبی وابستگی رکھتے ہیں، بلکہ غیر مسلم بھی حددرجہ عقیدت اور احترام رکھتے ہیں۔ عبدالرزاق ساجد نے حاجی محمد حنیف طیب کو کراچی فون کرکے سہون شریف میں بروقت علاج، ادویات، خون کے عطیات اور ایمبولینس سروس فراہم کرکے قیمتی انسانی جانیں بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ یوکے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین