• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: کانسٹیبل کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے’’ جرم‘‘ میں 7کانسٹیبلوں کااٹک اورجہلم تبادلہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)7 ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب کے خلاف بولنے اورسوشل میڈیاپرمقبولیت حاصل کرنے والا شعبہ وائرلیس کے کانسٹیبل دین محمدکی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے جرم میں 7کانسٹیبلان کااٹک اورجہلم ٹرانسفرکردیاگیا، پولیس ذرائع کے مطابق ٹرانسفرہونے والوں میں کانسٹیبل دین محمد کے بھائی اشرف رضا سمیت مجاہد اسلام، حاجی اشرف، رؤف، تحسین، مجاہد اکبر،ریاض جوئیہ شامل ہیں۔
تازہ ترین