• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک پر نظر ثانی کرے: پنجاب ٹیچرز یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو،یونس حسن، منیر انجم اور طاہر وڑائچ نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین خصوصاً اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک پر نظر ثانی کرے، اساتذہ میں بھی بے چینی و اضطراب بڑھتا جارہا ہے، تعلیمی نظام بُری طرح متاثر ہو گیا ہے ، وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ اساتذہ کی  اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کیا جائے اور سیکرٹریٹ ملازمین کی طرح اساتذہ کو یوٹیلیٹی الائونس اور ٹیچنگ الائونس دینے کا اعلان کیا جائے  ،بصورت دیگر اپریل کے پہلے ہفتے میں پنجاب ٹیچرز یونین ، گرینڈ ٹیچرز الائنس کے ساتھ مل کر ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اورمطالبات کے تسلیم ہونے تک دھرنا دیا جائے گا۔
تازہ ترین