• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتوزبان میں تعلیم حاصل کرنا ہر پشتون کا بنیادی حق ہے ٗ پی ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین شہباز ایسوٹ نے کہا کہ پشتو زبان میں تعلیم حاصل کر نا ہر پشتون کا بنیادی حق ہے مادری زبان نہ صرف اس گلوبل ویلج میں انسان کی قومی شناخت ہے بلکہ یہ تہذیب وتمدن اور ثقافت کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے21 فروری1952 کو ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلباء نے اپنے قومی زبان کے حق میں نعرہ بلند کیا جس کے جرم میں انہیں شہید کیا اس واقعہ کے بعد اقوام متحدہ نے 21 فروری کو مادری زبانوں کا عالمی دن قرار دے کر زبانوں کی اہمیت اور افادیت کواجاگر کر نے کیلئے تاریخی اقدام اٹھایا مادری زبان میں تعلیم کا حصول ہر انسان کا بنیادی حق ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کا چارٹر اور آئین پاکستان بھی فراہم کر تا ہے مادری زبانوں کو ذریعہ تعلیم بنا نے سے نہ صر ف بچوں کی پوشیدہ تخلیقی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو تا ہے بلکہ اس سے خود بھی زبان کی ترویج واشاعت بھی ہوتی ہے چیئرمین شہباز ایسوٹ نے کہا کہ ہم نہ صرف اپنی زبان سے محبت رکھیں بلکہ دوسروں کی مادری زبانوں کو بھی قابل احترام سمجھیں اور اپنی نوجوان نسل کے ذہنوں کوجدید دنیا کی علمی وتحقیقی روشنی سے منور کرنے کے لئے دنیا بھر کی علمی وسائنسی مواد کے تراجم اپنی مادری زبانوں میں کرانے کو اہمیت دی جائے لیکن بد قسمتی سے سارے قوم پرستوں نے آج تک اپنی زبان پشتو کے لئے وہ کام نہیں کیا ہے جو پشتون قوم اور پشتوزبان اور پشتو زبان کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین