• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنگی دھماکہ،چارسدہ اورپشاورکے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

پشاور(جنرل رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شہرام تراکئی نےچارسدہ کے علاقہ تنگی میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے بعد پشاور اور چارسدہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کردی، پشاور میں جاری ایک بیان میں انہوں نےواقعہ کو بزدلانہ کارروائی قراردیتے ہوئے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیااور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔دریں اثناء صوبائی وزیر نے دھماکے کے بعد  چارسدہ اور پشاور کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر کے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین