• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں سرچ آپریشن ،96افرادزیر حراست

اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار،سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران96افرادکو حراست میں لےلیا گیا۔ پولیس، رینجر ز اور انٹیلی جنس اداروں نے تھا نہ تر نول کے علا قہ ڈورے گا ئو ں اور اور تھا نہ مار گلہ کے علا قہ ایف ایٹ کچہری وگر دونو اح میں سرچ آپریشن کے دوران 86مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے اسلحہ ایمو نیشن،1200گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ۔ ڈورے گا ئو ں میں یکم جنو ری سے ابتک 86منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھا ری مقدار میں منشیا ت بر آمد کی گئی ہے ۔ ڈورے گا ئوںمیں 300 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی ۔اس سرچ آپریشن میں دو عو رتو ں سمیت86 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر مزید تحقیقات کے لئے تھانوں میں منتقل کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمو نیشن ، منشیا ت ، نقدی 5,9440روپے ، 1200گر ام ہیر وئن بھی برآمد ہوئی۔دریں اثناءراولپنڈی پولیس اورقانون نافذکرنے والے اداروں نےبھی  سرچ آپریشن کے دوران 10مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق  منگل کی رات  تھانہ ویسٹریج کے علاقہ  حبیب کالونی  اورگردونواح میں  سرچ آپریشن  کیاگیا  اس دوران 163گھروں کی سرچنگ کی گئی  اور391 افرادکوچیک کیاگیا  جب کہ پولیس نے 10مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا۔تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں  جان محمدنامی مشتبہ شخص کوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی گئی۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ  گریسی لائن  اورگردونواح میں سرچ آپریشن کے دوران 8دکانوں اور61گھروں کی چیکنگ کی گئی  جب کہ 413افرادکوچیک کرکے ان کے کوائف معلوم کئے گئے۔
تازہ ترین