• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصدق ملک کو ہٹا دیا گیا،حسنات قریشی چیئرمین نجی تعلیم ریگولیٹری اتھارٹی تعینات

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی ) مصدق ملک خان کو ہٹا کر حسنات قریشی کو چیئرمین نجی تعلیم ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ۔ سابقہ چیئرمین پیرا کی تبدیلی کی فوری وجہ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے مسائل بنی۔رجسٹریشن نہ ہونے کے سبب پرائیویٹ سکولوں کے پچیس سے تیس ہزار پرائمری اور مڈل کلاس کے طالب علم ریگولر طالب علم کی بجائے پرائیویٹ طالب علم کے طور پر امتحان دینے پر مجبور تھے۔ وزیر کیڈ نے اس کوتاہی کا سختی سے نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ بچے ریگولر طالب علم کے طور پر ہی امتحان دیں۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے یا فرد کی نااہلی کی وجہ سے اسلام کے بچوں مشکلات سے دوچار نہیں ہونے دیا جائے گا۔عہدے کی تبدیلی کے احکامات ہوتے ہی مصدق ملک خان نے منگل کے روز چیئرمین پیر ا کا چارج چھوڑ دیا۔ وزیر مملکت نے نئے چیئرمین کو فوری ہدایت کی کہ تمام دیہی اور شہری پرائیویٹ سکولوں کے نمائندوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ طلباء کا داخلہ ریگولر طالب علم کے طور پر بھیجا جائے ۔ پیراقوانین میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے ذریعے ضروری ترامیم لائی جائیںتاکہ پرائیویٹ سکولوں کے مسائل فوری حل ہوں اور طالب علم بچوں کیلئے مشکلات پیدا نہ ہوں۔
تازہ ترین