• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس ‘ نوازشریف اور عمران خان میں ملاکھڑا جاری ہے، منظور وسان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا معاملہ نوازشریف اور عمران خان کے درمیان ملاکھڑا ہے لیکن آخر میں پیپلز پارٹی یہ ملاکھڑا جیتے گی۔ پیپلزپارٹی کو دبوچنے سے پاناما کا معاملا دبایا نہیں جاسکتاہے۔ ایم کیو ایم قائد کی واپسی ممکن نہیں ہے، کچھ لوگوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو سندھ سیکرٹریٹ میں صنعتکاروں اور گندے پانی کے پلانٹ لگانے کہ متعلق اجلاس کہ بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ منظور وسان نے کہا کہ کچھ عالمی قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان اپنے اہداف حاصل کرے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں انتخابات اور مردم شماری وقت پر ہوں گے ملک میں سیاستدانوں سمیت کوئی ایسا شخص نہیں جو کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت کرے گا، اب وہ حالات نہیں کہ کسی کے ایکشن لینے سے حالات تبدیل ہوجائیں۔
تازہ ترین