اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے وضاحت کی ہے کہ ا ن کا ٹویٹر یا سماجی رابطوں کی کسی ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور ان کے نام پر چلنے والے ٹویٹر اکاؤنٹس جعلی ہیں ۔ میاں رضاربانی نے متعلقہ اداروں کو کہا ہے کہ ان کے نام سے چلنے والے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس اور ان پر چلنے والے نفرت انگیز اور گمراہ کن پیغامات کی تحقیقات کریں۔