• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہلی کی درخواست بحال کرنے کے معاملے پرعمران خان کو نوٹس

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے نااہلی کی درخواست بحال کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی الیکشن کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار ہاشم بھٹہ نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ ان کی عدم حاضری پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف دائر درخواست خارج کردی تھی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست بحال کرنے کے معاملے پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ۔
تازہ ترین