• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملیرمیں پولیس مقابلہ، 8 دہشت گرد ہلاک

Karachi Police Kills 8 Terrrorists
کراچی کے علاقے ملیر بکرا پیڑی روڈ پرپولیس کے ساتھ مقابلے میں 8 دہشتگرد مارے گئے۔ مارے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان ٹانک کا امیر گل زمان بھی شامل ہے ۔ ایس ایس پی ملیر راو انوار کا دعویٰ ہے کہ دہشتگرد شہر میں بڑی کارروائی کیلئے جمع ہورہے تھے۔

پولیس نے کراچی کو دہشتگردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا۔ ملیر بکرا پیڑی روڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپامارا اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔

ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ سے آٹھ دہشتگرد مارے گئے جن میں کالعدم تحریک طالبان ٹانک کا امیر گل زمان بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ چھاپہ گل زمان کی موجودگی کی اطلاع پر ہی مارا گیا تھا ۔اطلاع تھی کہ گلزمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ کراچی میں بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لئے موجود ہے۔

پولیس مقابلے میں 16 سال کا خود کش بمبار بھی مارا گیاہے۔ایس ایس پی ملیر کا دعویٰ ہے کہ خود کش بمبار کوکالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے بھیجا تھا جبکہ ایک دہشتگرد کی شناخت لالو کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ دیگر دہشتگردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگروں کے قبضے سے اسلحہ اور لیپ ٹاپ بم بھی ملا ہے۔لیپ ٹاپ بم اگر پھٹ جاتا تو بڑی تباہی ہوتی۔دہشتگرد افغانستان اور بلوچستان کی تحصیل وڈھ سے آرہے ہیں۔
تازہ ترین