• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سےآنیوالےتارکین وطن کونہیں روکاجائیگا، ٹروڈو

Canadas Pm Justin Trudeau Said That Will Not Prevent Illegal Immigrants Entering Canada From The Us
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا سے غیر قانونی طور پر کینیڈا میں داخل ہونے والے تارکین وطن کو روکا نہیں جائے گا ۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا کھلی سرحدی پالیسی پر یقین رکھتا ہے کیونکہ ہمیں اپنے امیگریشن سسٹم پر اعتماد ہے اور کینڈین حکومت ان لوگوں کی مدد کرتی ہے جو تحفظ کی تلاش میں یہاں آتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا سے کینیڈا میں داخل ہونےو الے تارکین وطن کو قبول کرنے کی پالیسی برقرار رکھیں گے لیکن ہم ایسے اقدامات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ ہمارے اپنے عوام محفوظ رہیں ۔

امریکا سے آ کر کینیڈا میں پناہ حا صل کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ گزشتہ ماہ 452 افراد کینیڈا پہنچنے جبکہ جنوری 2016 میں یہ تعداد د صرف 137 تھی ۔
تازہ ترین